بیرون ملک سفر کرتے وقت کچھ افراد کو غیر ملکی حکام، بشمول ان کی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی اضافی جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ زیادہ تر مسافر اس کا تجربہ نہیں کرتے، اور سرحدوں پر نگرانی دنیا بھر میں عام ہے، یہ عام طور پر معمول کی بات ہے اور غیر ملکی مداخلت سے متعلق نہیں ہوتی۔

بیرون ملک سفر اور غیر ملکی مداخلت

  • وہ لوگ جنہیں نیوزی لینڈ میں نشانہ بنایا گیا ہے
  • کمیونٹی کے وہ افراد جن کے بارے میں معلوم ہے کہ ان کے خیالات مختلف ہیں یا جو غیر ملکی ریاستوں پر تنقید کرتے ہیں
  • کمیونٹی رہنما، وکیل اور کارکن
  • کمیونٹی کے وہ افراد جو خاندان، کمیونٹی یا کاروباری وجوہات کی بنا پر سفر کرتے ہیں
  • وہ کمیونٹی ممبران جو نیوزی لینڈ حکومت، مقامی حکومتی کونسلز کے لیے کام کرتے ہیں یا نیوزی لینڈ میں منتخب عہدیدار ہیں
  • کمیونٹی کے وہ افراد جو دیگر اہم شعبوں میں کام کرتے ہیں، مثلا اہم انفراسٹرکچر، تعلیمی اور تحقیقی شعبہ اور میڈیا
  • سابق پناہ گزین۔

  • مقامی حکام کی طرف سے بلاوجہ سوالات کیا جانا، مثلا سفر کے منصوبوں، سرگرمیوں یا رابطوں کے بارے میں
  • ملک میں داخلے یا باہر نکلنے کی اجازت نہ دینا، جیسے کہ پروازوں پر بورڈنگ سے یا سرحدی چیک پوائنٹس پر داخلے سے انکار
  • سفر یا ویزا پابندیاں عائد کرنا، جن میں ملک کے اندر نقل و حرکت پر پابندیاں بھی شامل ہیں
  • الیکٹرانک آلات کی تلاشی لینا، بشمول فونز، لیپ ٹاپس یا دیگر آلات، جن میں ذاتی معلومات یا مواصلات تک رسائی شامل ہو سکتی ہے
  • ٹارگٹڈ نگرانی، حراست، یا آمد کے بعد قید، جس میں باقاعدہ قانونی کارروائی شامل ہو سکتی ہے
  • مقامی حکام کی طرف سےڈرانے، ہراساں کرنے، یا دھمکیوں کاسامنا کرنا
  • مقامی گروہوں کی جانب سے پوچھ گچھ، ہراساں کیے جانے یا ڈرانے دھمکانے (intimidation) کا نشانہ بننا، نہ کہ صرفقانون نافذ کرنے والے اداروں یا حکام کی طرف سے۔

نیوزی لینڈ قونصلر معاونت

Ministry of Foreign Affairs and Trade (MFAT) نیوزی لینڈ کے شہریوں کو نیوزی لینڈ کے باہر قونصلر خدمات فراہم کرتی ہے، چاہے وہ عام طور پر نیوزی لینڈ میں نہ رہتے ہوں۔

قونصلر معاونت عام طور پر نیوزی لینڈ کے مستقل رہائشیوں کو فراہم نہیں کی جاتی۔

بیرون ملک نیوزی لینڈ کے باشندے دوسرے ملک کے مقامی قوانین کے تابع ہیں، جن میں اس ملک کے حراست، مقدمہ چلانے یا سفر پر پابندیوں کے قوانین شامل ہیں۔

دوہری شہریت

دوہری شہریت رکھنے سے نیوزی لینڈ کی قونصلر معاونت فراہم کرنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔ جب وہ دوسرے شہریت والے ملک میں ہوں، تو ممکن ہے کہ مقامی حکام اس شخص کو صرف ان کا شہری سمجھیں اور نیوزی لینڈ کو معاملے میں شمولیت کی اجازت نہ دیں۔

آپ محفوظ سفر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں: دوہری شہریت اور مستقل رہائشی

پناہ گزین اور سابقہ پناہ گزین

اگر آپ پناہ گزین ہیں اور آپ نیوزی لینڈ سے باہر ہيں تو نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مدد انتہائی محدود ہوتی ہے۔

آپ محفوظ سفر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں: پناہ گزین اور سابقہ پناہ گزین

SafeTravel نیوزی لینڈ

SafeTravel نیوزی لینڈ بیرون ملک سفر کرنے یا رہنے والے نیوزی لینڈ کے شہریوں کے لیے سرکاری MFAT ویب سائٹ ہے، جو کہ سفر کے مشورے، قونصلر خدمات، حفاظتی تدابیر، اور مسافروں کے لیے رجسٹریشن سسٹم فراہم کرتی ہے۔

مسافروں کو بیرون ملک جانے سے پہلے SafeTravel نیوزی لینڈ پر رجسٹر کرنا چاہیے۔ اس سے MFAT کو بروقت اپ ڈیٹس فراہم کرنے، اگر ضرورت ہو تو مسافروں سے رابطہ کرنے اور، جہاں ممfکن ہو، مدد فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ معلومات یہاں سے ڈاون لوڈ کریں - جلد آرہا ہے