آن لائن بدسلوکی اور ہراسانی کیا ہے؟

آن لائن بدسلوکی اور ہراسانی اس وقت پیش آتی ہے جب کوئی شخص انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے کسی دوسرے شخص کو ہراساں کرے ، دھونس جمائے یا دھمکائے۔ ایسا پیغامات، پوسٹس یا دیگر آن لائن اقدامات کے ذریعے کیا جا سکتا ہے جس سے متاثرہ شخص پریشان ، خوف زدہ ، یا غیر محفوظ محسوس کرے۔

اگر آن لائن بدسلوکی یا ہراسانی کسی غیر ملکی ریاست کے لئے یا اس کی جانب سے کی جاتی ہے تو، یہ غیر ملکی مداخلت کی ایک شکل ہے۔آن لائن بدسلوکی اور ہراسانی پریشان کن ہوسکتی ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ محفوظ کیسے رہا جائے، کیا مدد دستیاب ہے، اور اگر آپ یا آپ کی کمیونٹی کو آن لائن بدسلوکی کا سامنا ہے اور آپ کو ہراساں کیا جاتا ہے تو آپ کیا کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کو آن لائن ہراساں کیا گیا ہے یا دھمکی دی گئی ہے تو کیا کیا جائے

فون کالز اور ٹیکسٹ میسجز

اپنے فون میں موجود سیٹنگز استعمال کرتے ہوئے 'کانٹیکٹ کو بلاک' کریں۔ اگر یہ اقدام مؤثر نہ ہو تو نمبر کو بلاک کرنے کے لئے اپنی فون کمپنی سے رابطہ کریں۔

آن لائن بدسلوکی یا ہراسانی

اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو اپ ڈیٹ کریں۔ نیٹ سیف سوشل میڈیا گائیڈز فراہم کرتا ہے جو پرائیویسی سیٹنگز میں آپ کی مدد کرتی ہیں۔

اگر آپ کو ایسی کوئی چیز موصول ہوئی ہے جس سے آپ غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، یا آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے یا دھونس دی جا رہی ہے تو اس کی اطلاع دیں۔

جس ویب سائٹ، ایپ، یا پلیٹ فارم پر واقع پیش آیا اس پر موجود رپورٹنگ کی سہولت استعمال کریں۔ نیٹ سیف کے سوشل میڈیا رہنما اصولوں میں ایسا کرنے کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

آپ نیٹ سیف کو نقصان دہ مواد کی اطلاع دے سکتے ہیں: ایک درخواست دیں - Netsafe۔

نیٹ سیف آپ کو آن لائن حفاظت کے بارے میں ماہرانہ مدد، مشورہ اور معاونت بھی دے سکتا ہے.

مدد حاصل کرنے کے لئے help@netsafe.org.nz پر ای میل کریں یا 4282 پر 'Netsafe' ٹیکسٹ کریں۔

اگر آپ خطرے میں ہیں تو، فوری طور پر 111 پر فون کرکے پولیس کو کال کریں.

اگر یہ ہنگامی صورتحال نہیں ہے تو آپ پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں:

  • 105 آن لائن فارماستعمال کرکے
  • کسی بھی موبائل یا لینڈ لائن سے 105 پر کال کرکے، یہ سروس مفت ہے اور 24 گھنٹے ساتوں دن ملک بھر میں دستیاب ہے۔

105 فارم آپ کی کچھ ذاتی معلومات طلب کرتا ہے تاکہ پولیس کو آپ کی رپورٹ پر کارروائی کرنے اور آپ کے ساتھ فالو اپ کرنے میں مدد ملے۔ پولیس ان معلومات کو محض انہی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے جن کی اسے اجازت ہے۔

اگر آپ کو شک ہے کہ بدسلوکی یا ہراسانی کے پیچھے کوئی غیر ملکی ریاست ہے تو آپ NZSIS کو ان کا محفوظ آن لائن فارم استعمال کرتے ہوئے اطلاع دے سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی ذاتی معلومات جیسے اپنا نام، فون نمبر، یا رابطے کی تفصیلات نہیں دینا چاہتے تو ایسا کرنا ضروری نہیں ہے۔ آپ اپنی زبان میں بھی فارم بھر سکتے ہیں۔ آپ کی فراہم کردہ تمام معلومات رازدارانہ اور محفوظ ہیں۔

اگر آپ NZSIS میں کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں، تو آپ انہیں 6444726170+ یا
0800747224 پر کال کر سکتے ہیں۔

اطلاع دیتے وقت زیادہ سے زیادہ تفصیلات شامل کرنا مددگار ثابت ہوتا ہے۔ درج ذیل کی اسکرین شاٹ لینے یا اس کی ایک نقل محفوظ کرنے کی کوشش کریں:

  • مواد کیا کہتا ہے یا ظاہر کرتا ہے
  • جس شخص نے آپ کے ساتھ بدسلوکی یا ہراسانی کی ہے اس کا یوزر پروفائل یا اکاؤنٹ (مثال کے طور پر اس کا یوزرنیم)
  • بدسلوکی یا ہراساں کیے جانے کی تاریخ اور وقت
  • اس ویب سائٹ یا ایپ کا نام جہاں یہ واقعہ پیش آیا

آن لائن محفوظ رہنا

آن لائن محفوظ رہنے کے لئے آپ کو کیا اقدامات کرنے چاہئیں اس بارے میں مزید معلومات کے لئے
آن لائن محفوظ رہنا دیکھیں۔

یہ معلومات یہاں سے ڈاون لوڈ کریں - جلد آرہا ہے