ہنگامی صورتحال میں

اگر کوئی اس وقت فوری خطرے میں ہے تو 111 پر کال کریں اور نیوزی لینڈ پولیس سے بات کرنے کا کہیں۔

اگر آپ بول نہیں سکتے اور موبائل فون پر ہیں تو خاموش رہیں اور "55 دبانے" (press 55) کی ہدایت کا انتظار کریں۔

اگر آپ بات نہیں کر سکتے اور آپ لینڈ لائن فون پر ہیں تو خاموش رہیں اور آپریٹر کی بات سنیں جو آپ کو مدد کے لیے کوئی بھی بٹن دبانے کو کہے گا۔

غیرملکی مداخلت کا سامنا کرنے والے کسی شخص کی مدد کیسے کی جائے

آپ کس طرح مدد کر سکتے ہیں

اگر آپ کا کوئی جاننے والا غیر ملکی مداخلت کا سامنا کر رہا ہے:

  • اس کی بات سنیں اور حمایت کرتے رہيں۔ اسے بتائیں کہ آپ کو اس پر یقین ہے اور آپ مدد کے لیے موجود ہیں۔
  • اگر وہ خود کو جسمانی طور پر غیر محفوظ محسوس کرے تو نیوزی لینڈ پولیس (NZ پولیس) سے رابطہ کرنے میں مدد کریں۔ اس کی حوصلہ افزائی کريں کہ وہ قابل اعتماد دوستوں یا خاندان سے مدد حاصل کرے۔
  • اگر اسے ذہنی صحت کی مدد کی ضرورت ہو تو اسے ڈاکٹر، جی پی یا کسی اور صحت کے ماہر سے بات کرنے کی ترغیب دیں۔ آپ ہیلتھ پوائنٹ یا مینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے اضافی خدمات حاصل کرنے میں بھی اس کی مدد کر سکتے ہیں۔
    ہیلتھ نیوزی لینڈ کی Wellbeing support ویب سائٹ پر صحت کو بہتر بنانے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔
  • اس کی آن لائن حفاظت میں مدد دیں۔ اسے ترغیب دیں کہ وہ کسی بھی ایسے اکاؤنٹ کو بلاک یا ان فالو کر دے جو:
  • اسے ترغیب دیں کہ اگر کچھ ٹھیک نہ لگے تو نیوزی لینڈ پولیس یا نیوزی لینڈ سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (NZSIS) کو غیر ملکی مداخلت کی اطلاع دے۔ وہ رپورٹ کے لیے جو بھی طریقہ اختیار کریں، وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ کی معلومات درست جگہ تک پہنچ جائیں۔

    غیر ملکی مداخلت کی رپورٹ صرف اور صرف نیوزی لینڈ پولیس یا NZSIS کو ہی کی جا سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کسی دوسرے سرکاری ادارے کو اس بارے میں مطلع کرنا سرکاری رپورٹ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
    رپورٹ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں مزید یہاں جانیں
  • سوچیں کہ آیا قانونی امداد مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس وقت ہونے والے حالات و واقعات کے پیشِ نظر، وہ کسی وکیل سے مشورہ کرنا چاہ سکتا ہے، خاص طور پر اگر اسے دھمکیوں، ہراساں کیے جانے، یا اپنے حقوق کے حوالے سے دیگر خدشات کا سامنا ہو۔
    قانونی مدد تک رسائی کے بارے میں مزید یہاں جانیں

یاد رکھیں: آپ کو خود صورتحال کی تحقیق کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسا کرنے کی کوشش آپ اور غیر ملکی مداخلت کا تجربہ کرنے والے شخص دونوں کے لیے غیر محفوظ ہو سکتی ہے۔

یہ معلومات یہاں سے ڈاون لوڈ کریں - جلد آرہا ہے